باکس آفس پر’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ‘‘ کا راج
رواں ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ‘ کا راج رہا جس نے7 ارب 75 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اینی میٹڈ فلم’ ’ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن، دی ہڈن ورلڈ‘‘ اپنے سلسلے کی تیسری اور سب سے کامیاب فلم ہے، اس سے پہلے ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں 7 کروڑ روپے بھی نہیں کما سکیں تھیں۔ جبکہ نئی فلم نے پونے آٹھ کروڑ روپے محض تین دن میں کما لیے ہیں۔گذشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والے فلم ایلیٹا: بیٹل اینجل اس ہفتے دوسرے نمبرپر رہی، یہ فلم اب تک ایک ارب 68 کروڑ روپے کما چکی ہے۔کھلونوں کی دنیا میں محبت اور جنگ کی کہانی ’’دی لیگو مووی: دی سیکنڈ پارٹ‘‘ اس ہفتے تیسرے نمبر رہی، اس فلم نے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کمالیے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.