91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

لاس اینجلس میں 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جس میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔امریکی ریاست لاس اینجلس میں 91ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں رامی مالک نےبہترین اداکار اور اولویا کولمن نےبہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ۔تقریب سے پہلے ریڈ کارپٹ بھی سجا یا گیاجس میں فلمی ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے،لیڈی گاگا، ایما اسٹون، سرینا ولیمز، جینیفر لوپیز، چارلیز تھیرون، بریڈلی کوپر اور کرسچن بیل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔فلمی ستاروں اور رنگوں سے بھری تقریب میں بہترین فلم ایڈیٹنگ، ساونڈ مکسنگ اور ساونڈ ایڈیٹنگ کے آسکرز "بوہیمیاں راپسوڈی "کے نام رہےجبکہ فارن لینگویج فلم اور سنیماگرافی کے اکیڈمی ایوارڈز "روما "نے جیت لیا ۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ "ریجینا کنگ "اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے لیے آسکرز ’مہرشالا‘نے حاصل کیا۔

بہترین دستاویزی فلم کاایوارڈفلم "فری سولو "کےنام رہاجبکہ بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ’روتھ ای کارٹر‘کو دیا گیا۔

اینی میٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ ’اسپائیڈر مین اِنٹو دی اسپائیڈر وَرس ‘نے جیتا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.