ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب
پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکاروں کی شرکت نے چار چاند لگادئیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریبی عزیز سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔
استقبالیہ تقریب میں علی ظفر اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا، عروہ حسین، حسن شہریار، ثروت گیلانی اور دیگر ستاروں نے خوب دھوم مچایا۔
تقریب میں ایمان علی اور بابر بھٹی بھی رقص کرتے نظر آئے اور مہمانوں کے سامنے بابر بھٹی نے اپنی دلہن سے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
تقریب میں دلہا دلہن کی درجنوں تصاویر لی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں پسند کیا گیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.