بھارتی دراندازی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو دوسرا خط لکھا تھا جس میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے لکھا تھا کہ صورتحال کی نزاکت بڑھنے پر آپ کو یہ خط ارسال کررہا ہوں، بھارت نے مظفر آباد سیکٹر پر خلاف ورزی کی اور پاک سرزمین کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارتی جارحیت سے خطے میں امن و سلامتی کے لئے سنگین مضمرات ہیں، بھارتی جارحانہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی قانون اور بین الریاستی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں مناسب کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے، سلامتی کونسل بھارتی جارحانہ اقدامات کو فوری رکوائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.