دبئی میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز
دبئی کے انٹرنیشنل میرین کلب میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 27ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو2019نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل میرین کلب میں ہونے والے اس بوٹ شو میں دنیا کے 41ممالک سے 845کشتی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پرکئی ملین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔
کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کیساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ27فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5روز تک جاری رہنے کے بعد 2مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.