کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں

 کائیلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑدیا اور دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں جبکہ امیزون کےبانی جیف بزوز کو دنیاکے امیر ترین شخص قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے، دنیاکے امیر ترین شخص کا اعزاز امیزون کےبانی جیف بزوزکے پاس محفوظ ہیں ، ان کے اثاثوں کی مالیت یک سو اکتیس بلین ڈالر ہیں۔

دنیا کے امیتر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایمازون کے بانی نے 25 برس بعد اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مائیکرسوفٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہے، ان کا اثاثوں کی مالیت 96.5 ملین ڈالر ہے جبکہ امریکی بزنس مین وارنر بفے 82.5ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بفے تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیشن انڈسٹری کے معروف نام فرانس کے برنارڈ ارونلٹ 76 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، کارلوس سلم ہیلو پانچویں ، اسپین کے ایمانسیو اورٹیگا چھٹے ، اوریکل جیسے معروف سافٹ ویئر کے خالق لیری ایلسن ساتویں نمبر پر ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 9 ملین ڈالر کے نقصان کے بعدپانچویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب کائیلی جینر نے نئی تاریخ رقم کی اور دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں، سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی اکیس برس کی عمر میں حاصل کی ہے۔

کائیلی نے دوہزار پندرہ میں میک اپ کا سامان آن لائن فروخت کرنا شروع کیا تھا، خوش قسمتی سے ان کی مصنوعات فوراً فروخت ہونےلگیں اور کامیابی کا سفر شروع ہوگیا۔

گزشتہ سال چھتیس کروڑ ڈالر کی مصنوعات فروخت کرکے کائیلی جینر کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بنی گئیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.