وزیراعظم سے ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی گروپ آف چائنا کے وفد کی ملاقات، دو ارب ڈالر سرماریہ کاری کاعزم
سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائیگی ، ملاقات میں و فد کی بات چیت حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں گفتگو
ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی گروپ آف چائنا کی جانب سے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائیگی ۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی کے وفد نے ملاقات کی ۔ایکس سی ایم جی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چائنا کا سب سے بڑا گروپ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایچ ایم سی جی اور ایچ ایس ایس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے تعمیراتی شعبے سے منسلک انڈسٹریز کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جاب کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.