ہالی ووڈ تھرلرنیور گرو اولڈ کا نیا ٹریلر جاری
ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’’نیور گرو اولڈ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ایوان کیوینیگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی آئرلینڈ کے ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ایک گینگ آکر قبضہ کرلیتا ہے اور رہائشیوں کا قتل عام کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوہن کسیک،ایمیلی ہرش،ڈینی ویب،پال ریڈ،بلیک بیرس،پال رونین،ڈیبوراہ فرانسس اور ٹم آہرن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیمز ایتھرسن اور وِل میشن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.