اقوام متحدہ کا پھر پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور
اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹو نیو گوٹریس کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ دونوں ملکوں سے مختلف سطح پر رابطے میں رہے اور انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا۔
انٹو نیو گوٹریس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان یا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اب تک کوئی گفتگو نہیں کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.