بھارت کا پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ بھارت نے ہماری برآمدات پر ٹیکسز میں 200 فیصد اضافہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پسندیدہ ملکوں کی فہرست سے نکال کر برآمدات پر ٹیکسز میں 200فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان نے بھارتی جارحانہ فیصلوں پر سخت ردعمل نہیں دکھایا۔

مشیر برائے صنعت و تجارت کا کہناتھاکہ انڈونیشیا ہمیں 20 آئٹمز پر ڈیوٹی فری رسائی دے رہا ہے ،چین کے ساتھ چاول اور چینی کی برآمدات کےلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کاروبار کی ترقی کے لیے فنانس ترمیمی بل میں ٹیکس کم کئے،نیشنل ٹیرف پالیسی کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، تاجر اور صنعتکار اس میں تجاویز دیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.