’چین سے سی پیک ٹو کا معاہدہ کرلیا‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امتحان ختم نہیں ہوا، جاری ہے، آنے والے دنوں میں مزید امتحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا ان کی پالیسی ہے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب وزارت خارجہ کا منصب سنبھالا تو ہر طرف سے مسائل درپیش تھے،چین سے سی پیک ٹو کا معاہدہ کرلیا، سی پیک اگلے مرحلے میں جا چکا ہے، سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان دنیا کے ہر فورم پر اپنی ساری قباحتیں پاکستان کے کھاتے میں ڈال رہا تھا، مودی کہتے ہیں پاکستان کو سفارتی طورپر تنہا کرنا بھارت کی سوچی سمجھی پالیسی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے،عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلہ مذاکرات سے حل ہو گا،عمران خان کے اس بیان پر انہیں طالبان خان کا طعنہ دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج امریکا،افغانستان دوحا میں مذاکرات کر رہے ہیں،آج عمران خان کے موقف کو تسلیم کیا گیا،پاکستان کا مقصد افغانستان میں امن و استحکام ہے، ہم پراعتماد طریقہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیک فیز ون کے بہت بڑے منصوبے ہیں، میٹروز ہیں، اورنج ٹرین ہے،دیگر ممالک کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ سی پیک ٹو میں ہم نے چین کے ساتھ نئے راستے کا تعین کیا ہے، سی پیک ٹو کے 4 پروگراموں میں چین کے ساتھ مل کر غربت کا خاتمہ کرنا، زرعی اور انڈسٹری کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور 4 اسپیشل اکنامک زون بنانا شامل ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.