موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نیلامی

موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نئی سیریز ”LEY 19“ کی نیلامی کی گئی ہے جس کے تحت نمبر ایک 45 ہزار روپے میں اور  نمبر دو 11 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے سی ٹی او ملک فیاض کی سربراہی میں فرید کوٹ ہاﺅس میں موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے جو 2 روز تک جاری رہے گا جس دوران مجموعی طور پر 1685 نمبروں کی نیلامی کی جائے گی۔

 ایکسائز حکام کے مطابق نیلامی کے پہلے دن ایل ای وائے 19 کا نمبر-ون 45 ہزار اور نمبر-ٹو 11 ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ 786 نمبر 19 ہزار روپے میں فروخت ہوا ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.