گوگل کی تین ایپلی کیشنز نے پلے سٹور پر متاثر کن سنگ میل عبور کر لیا
گوگل پلے سٹور کو جب متعارف کرایا گیا تو اس کا نام اینڈروئیڈ مارکیٹ تھا۔ گوگل نے 6 مارچ 2012 کو اس کا نام تبدل کیا تھا۔ اس کے 26 ماہ بعد جی میل وہ پہلی ایپ بن گئی جو 1 ارب بار ڈاؤن لوڈ ہوئی تھی۔اب گوگل کی چند دوسری ایپلی کیشنز نے اس سے بھی زیادہ متاثر کن سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پلے سٹور پر گوگل کی تین ایپلی کیشن، گوگل ایپ، یوٹیوب اور گوگل میپس، 5 ارب بار ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہیں۔
ویڈیو سٹریمنگ ایپلی کیشن یوٹیوب وہ پہلی ایپلی کیشن تھی، جس نے 5 ارب ڈاؤن لوڈ کا ہدف عبور کیا۔ اس کے بعد گوگل میپس نے یہ ہدف حاصل کیا اور اب گوگل ایپ بھی 5 ارب بار ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہے۔
تیکنیکی طور پر دیکھا جائے تو گوگل کی چار ایپلی کیشنز نے 5 ارب ڈاؤن لوڈز کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چوتھی ایپلی کیشن گوگل پلے سروسز خود ہے لیکن یہ ایک سسٹم ایپ ہے جو اینڈروئیڈ فون کو گوگل کی ڈویلپ کی ہوئی ایپس اور پلے سٹورز کی ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے دیتی ہے۔یوٹیوب، گوگل میپس اور گوگل تینوں آج کل کےتمام اینڈروئیڈ فونز کا لازمی جز ہے۔اب تو یہ تمام اینڈروئیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ہوتی ہیں۔جو ایپلی کیشن فون میں پہلے سے انسٹال ہوتی ہے ، وہ بھی انسٹالیشن کی تعداد میں شامل ہوتی ہے۔
گوگل کی یہ تینوں ایپلی کیشن ایپل کے ایپ سٹور پر بھی موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.