معروف اداکارہ مہوش حیات کو رواں سال 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا جائے گا

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو رواں سال 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔اداکارہ ان 127 افراد میں سے ایک ہوں گی جو پاکستان کی بہتری کے لیے کارکردگی کرنے پر یوم پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ تمغہ امتیاز پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔رواں سال مہوش حیات کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی اورسجاد علی کو بھی دیا جائے گا، یہ دونوں ہی اس سے قبل ستارہ امتیاز کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.