ایچی سن کالج کی سالانہ تقریب، علی ظفر کی شاندار پرفارمنس

ایچی سن کالج کی سالانہ تقریب ہوئی جس دوران کالج کے ہی سابق سٹوڈنٹ اور معروف گلوکار علی ظفر اپنے فن کا جادوجگایا۔اس مرتبہ ایچی سن کالج اولڈبوائز ایسوسی ایشن کا ڈنر گزشتہ رات ایچی سن گراﺅنڈ میں ہوا ، اس مرتبہ تقریب کی میزبانی سابق طلباءنے کی جو علی ظفرکے معروف گانوں سمیت دیگر میوزک پر جھومتے رہے، یہی نہیںبلکہ ’چھنو‘ اور ’چل دل میرے‘ جیسے گانوں پر علی ظفر کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چارچاند لگادیئے اور پھر حاضرین بھی ان کیساتھ گنگنانے کیلئے سٹیج پر جا پہنچے ۔

اس موقع پر سیاستدانوں ، پولیس افسران ، تاجروں ، بیوروکریٹس اور انڈسٹریلسٹس کی ایک بڑی تعداد نے فیملیز سمیت اپنے کالج کی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر علی ظفر نے کشورکمار اور محمد رفیع کے گیت بھی گائے ، یہ دونوں موسیقار علی ظفر کے پسندیدہ ہیں جن کا ذکر وہ کئی انٹرویوز میں بھی کرچکے ہیں۔

اس موقع پر علی ظفر کاکہناتھاکہ ’ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک کی اس تقریب میں دعوت دینے اور پرفارمنس پر ایچی سن کالج اولڈبوائز ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں‘۔ایچی سن کے سابق طالبعلم ابراہیم حسن کاکہناتھاکہ ہمارے لیے یہ یادرہ جانیوالی رات تھی جہاں ہرکوئی خوش تھا،جازک اکرم کاکہناتھاکہ علی ظفرواقعی ایک راک سٹار ہیں، یہ میوزک نائیٹ تھی جہاں فن اور ڈانس تھا، انتظامات بھی شاندار تھے۔ اس موقع پر علی ظفر کے ہمراہ ان کی فیملی بھی تھی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.