آسٹریلوی دہشت گرد کی لندن میئر صادق خان کو دھمکی
آسٹریلوی دہشت گرد کے لندن کے میئر صادق خان پر حملے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد برطانوی حکام نے ملزم کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
حکام کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیق کررہی ہے۔
کیوی میڈیا کے مطابق مساجد پر حملہ کرنے والےدہشت گرد نے اپنے منشور میں لندن کے میئر صادق خان پر حملے کی دھمکی دی اور برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کی بات کی ہے۔
دوسری جانب فرانس کی خفیہ ایجنسیوں نےبھی آسٹریلوی دہشت گرد کے فرانسیسی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دہشت گرد نے صدارتی انتخابات کےموقع پر فرانس کا بھی دورہ کیا تھا، جب انتہائی دائیں بازو کی لیڈر ماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔
کیوی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےسلسلےمیں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.