سانحہ نیوزی لینڈکےخلاف ایفل ٹاور پر احتجاج

سانحہ نیوزی لینڈ کے خلاف پیرس کے ایفل ٹاور پر بھرپور احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔

فرانسیسی ،پاکستانی ،عرب اور کشمیر کمیونٹی نے اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کی،مظاہرے کا مقصد سانحہ میں جاںبحق اور زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیںاورعرصہ دراز سےکشمیر میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام دشمن کے تدارک کےلئے اقدام اٹھانے ہوں گے، جہاںدہشت گردی ہوتی ہےمسلمانوں کو ذمہ دار قراد دیا جاتاہے جبکہ مسلمانوں کا موقف ہے کہدہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ۔

نیوزی لینڈ کے واقعے سے مسلمانوں کےموقف کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مسلمان امن کے خواہاں ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.