31مارچ تک کاروباری مقامات پر کوئی چھاپہ نہیں مارا جائے گا‘ایف بی آر کی لاہو چیمبر کو یقین دہانی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 31مارچ تک کاروباری مقامات پر کوئی چھاپہ نہیں مارا جائے گا، یہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ان انتھک کوششوں کو نتیجہ ہے جو وہ کاروباری ماحول کی بہتری، تاجروں کو ذہنی سکون مہیا کرنے اور تاجر برادری و حکومت کے درمیان اعتماد سازی کے لیے کررہا تھا۔گذشتہ دو دنوں سے چھاپے اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کررہا تھا مگر لاہور چیمبر کی کوششوں اور چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی سے صورتحال بہتر ہوگی۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بھی لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ تاجر برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر قانونی واجبات ادا کردیں تاکہ ٹیکس اہلکاروں کو کاروباری مقامات پر جانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔
مارکیٹوں، تجارتی و صنعتی تنظیموں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے رکوانا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک بڑی کامیابی ہے ، لاہور چیمبر حقیقی معنوں میں تاجر برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.