واٹس ایپ کا غلط استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی بری خبر، نئے زبردست فیچرز سامنے آ گئے

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ سال جھوٹی خبروں کے پھیلاﺅ کو روکنے میں مدد کیلئے ”فارورڈ میسیج‘ کا لیبل متعارف کرایا تھا اور اب اس حوالے سے مزید 2 فیچرز کا تجربہ شروع کر دیا ہے جن میں ”فارورڈنگ انفو“ اور ”فریکوئنٹلی فارورڈ“ شامل ہیں۔

فارورڈنگ انفارمیشن کی آپشن ’انفو سیکشن‘ میں شامل کی جائے گی جس کے ذریعے کوئی بھی صارف باآسانی یہ جان سکے گا کہ جو فارورڈڈ میسیج وہ اپنے دوستوں کو بھیج رہا ہے اسے کتنی مرتبہ فارورڈ کیا جا چکا ہے جبکہ جس میسیج کو 4 یا اس سے زائد مرتبہ فارورڈ کیا جائے گا اس کیساتھ ’فریکوئنٹلی فارورڈ‘ کا لیبل بھی لگا دیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق یہ فیچر تاحال تجرباتی مراحل میں ہیں اور واٹس ایپ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہیں البتہ یہ جلد ہی تمام صارفین کیلئے دستیاب ہو جائیں گے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.