چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول
چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے بتایا ہے کہ چین سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، اس بات کی ترجمان وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو2.1ارب ڈالر فراہم کردیئے ہیں.
اس رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام آئے گا، ترجمان کے مطابق چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کو چین سے15ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنے والے یوان کی مالیت2.1ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے15ارب یوان قرض لیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.