آئی ایم ایف مشن چیف پاکستانی معیشت میں جلد بہتری کے لیے پرامید

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو ریمری نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت میں جلد بہتری کی امید ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل منی فنڈ (آئی ایم ایف) مشین چیف ارنسٹو ریمری کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی معیشت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان کی معیشت میں جلد بہتری کے لیے پرامید ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیرف پالیستی سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور جلد اس کے مثبت نتائج بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نےپاکستان کی معاشی اصلاحات کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے پاکستانی معیشت میں جلد بہتری کی امید کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں، وہ وزیر خزانہ اسدعمر سمیت اسٹیٹ بینک اور حکومت کی اقتصادی ٹیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف سے متوقع مالی پیکج پر بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکا، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت آخری مرحلے میں ہے، ممکنہ بیل آؤٹ پیکج پراختلافات میں بھی کمی آئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدہ مذاکرات کے بعد ہوگا، اب تک بیل آؤٹ پیکج پر کوئی بھی رقم طے نہیں پائی، آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیا پیسیفک گروپ بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.