ناسا نے ثابت کر دیا کہ اُن کا خلائی ہیلی کاپٹر مریخ پر اڑ سکتا ہے

ناسا کے مریخی ہیلی کاپٹر پراجیکٹ پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے اپنا کام ختم کر لیا ہے۔ انہوں نے 4  پاؤنڈ وزنی ایسا ہیلی کاپٹر بنایا ہے جو  مریخی مشن مریخ 2020 روور کے ساتھ مریخ پر اڑے گا۔
مریخی مشن کے  ساتھ ہیلی کاپٹر بھیجنے سے پہلے سائنس دانوں کو ثابت کرنا تھا کہ اُن کا ہیلی کاپٹر مریخ کے ماحول میں اڑ سکتا ہے۔اسی لیے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم نے جے پی ایل کے سپیس سیمولیٹر میں مریخ سے ملتا جلتا ماحول بنایا ۔سائنسدان اس ماحول میں چھوٹے ہیلی کاپٹر کو کامیابی سے اڑا چکے ہیں۔
چونکہ مریخی فضا کی کثافت زمین کے مقابلے میں صرف 1 فیصد  ہے اس لیے اگر  سائنسدان یہ تجربہ سیمولیٹر میں نہ کرتے تو انہیں یہ تجربہ زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر کرنا پڑتا۔سائنسدانوں کے لیے 25 فٹ چوڑا ویکیوم سیلنڈر ایک بہتر انتخاب تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.