دراز پاکستان آن لائن خریدو فروخت کی دنیا میں بڑے پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے
شہر قائد میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کے لیڈنگ آن لائن خریداری کے پلیٹ فارم دراز پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جدید اختراعات کے ذریعے فروخت کنندگان اور کاروباری حضرات کے صارفین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنائیں گے۔
میڈیا ، کاروباری حضرات اور سول سوسائٹی کے افراد کی موجودگی میں دراز پاکستان کے سی ای او فارس شاہ نے کمپنی کے ٹیکنالوجی میں بہتری اور اکنامک گروتھ میں کردار پر وشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دراز پاکستان کی جانب سے 100 کیٹگریز میں 40 لاکھ پراڈکٹس پیش کی جارہی ہیں۔ 20 لاکھ سے زائد پاکستانی روزانہ کی بنیاد پر دراز پاکستان استعمال کرتے ہیں جبکہ ہر مہینے 10 لاکھ سے زائد پیکجز مختلف شہروں میں صارفین کو بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دراز پاکستان 50 ہزار لوگوں کو نوکریاں فراہم کر رہا ہے جبکہ ان کی نئی یونیورسٹی سے 2 ہزار فروخت کنندگان کی تربیت کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.