نیوزی لینڈ، شہداء کی یاد میں قومی تقریب

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں نیوزی لینڈ میں قومی تقریب کا انعقاد النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک کیا گیا ہے۔

اس دعائیہ تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن، شہداء کے لواحقین، مسلم رہنما اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہیں جبکہ دہشت گرد حملے میں زندہ بچ جانے والے فرید احمد کو شرکاء نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔

فرید احمد نے کہا کہ ہم سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، تو پھر کیوں کر ایک دوسرے سے نفرت کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، سانحہ میں مرنے والے ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گے۔

جسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں نسل پرستی، تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف جنگ حکومت تنہا نہیں لڑسکتی، خدا ہمارے ملک کو عظیم بنائے اور اس کی حفاظت فرمائے۔تقریب میں پاکستانی شہداء سمیت تمام 50 شہیدوں کے نام پکارے گئے تو وزیراعظم سمیت تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.