عرب ممالک فلسطین میں دیرپا امن و استحکام کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، عرب کانفرنس
عرب کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق کہا ہے کہ مستقبل قریب میں عرب ممالک امن فارمولے کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تیونس میں منعقدہ عرب لیگ کی کانفرنس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عرب کانفرنس کے ترجمان محمود الخمیری کا کہنا تھا کہ عرب ممالک صیہونی ریاست کا انٹرنیشنل قانون کے ذریعے تعاقب کریں گے۔
محمود الخمیری کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں کی مسئلہ فلسطین کے حوالے منصفانہ کوششیں جارہی ہیں، عرب ممالک مقبوضہ فلسطین میں امن و استحکام اور دیر پا قیام امن کو اپنا فرض اؤل اور ذمہ سمجھتی ہے۔
خیال رہے کہ 27 مارچ کو فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی بے سود ثابت ہوئی تھی، اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری کی تھی۔
غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فضائی بمباری کی اور حماس کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم ہلاکتوں سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا اعلان کیا تھا، یہ فائر بندی مصری مداخلت کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
البتہ غزہ میں تازہ اسرائیلی بمباری کے حوالے سے عسکری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی، جبکہ غیر ملکی میڈٰیا نے فضائی بمباری سمیت کئی ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل غزہ سے 10 راکٹ داغے گئے تھے، جنوبی اسرائیل اور دیگر علاقوں میں بار بار خطرے کے سائرن بجتے رہے، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے داغے گئے متعدد راکٹ تباہ کردئیے گئے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.