اینی میٹڈ فلم ’’ ڈمبو‘‘ 45ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر چھا گئی
فلائنگ ہاتھی آتے ہی چھا گیا، ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فینٹسی فلم ’’ ڈمبو‘‘ نے لاکھوں ڈالر کی ریکارڈ آمدنی کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔
ہدایت کار ٹم برٹن کی اس فلم ’’ ڈمبو‘‘کی کہانی ایک ایسے چمتکاری ہاتھی کے بچے ڈمبو کے گرد گھومتی ہے جو اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سرکس کے معروف فنکار کو ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔
مذکورہ فلم ریلیز کے تین دنوں میں پینتالیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست آگئی، اس کے بعد خوف ودہشت سے بھرپور فلم ۔اَس۔ تینتیس اعشاریہ چھ ملین کما کر دوسرے اور فلم کیپٹن مارول پچیس ملین ڈالر سے زائد کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔
علاوہ ازیں فلم ’’ ڈمبو‘‘کی نمائش سے قبل لندن میں ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فینٹیسی فلم ڈمبو کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ میں اینجلینا جولی اور ہیلن میرن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.