سوزوکی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاک سوزوکی نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیاہے ، اضافے کا فیصلہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث گاڑیوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔سال 2019 میں دوسری مرتبہ ہے جب سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل جنوری میں بھی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں ۔پاک سوزوکی نے مشہور زمانہ گاڑی مہران VX کی قیمت میں 1.26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے یعنی قیمت 10 ہزار روپے مزید بڑھ گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سوزوکی نے ویگن آر VXR کی قیمت میں 40 ہزار روپے جبکہ سیاز ایم ٹی ، سیاز اے ٹی ، جیمی ، ویٹارا اور اے پی وی سمیت پانچ مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے اضافہ کر دیا ہے جبکہ کلٹس VXR کی قیمت 30 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.