اقتصادی ترقی کے لیے انشورنس کے شعبہ کو مستحکم کیا جائے: میاں شاہد

یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے انشورنس کے شعبہ کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار میاں شاہد نے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے یونائیٹڈ ایشورنس کمپنی کو ڈبل اے ریٹنگ دئیے جانے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے معنی خیز اصلاحات کرنا ہوں گی، مشکلات کے باوجود مائیکرو فنانس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں مائیکرو فنانس اداروں سے قرضے لینے والوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قرضوں کی مقدار بہتر ارب روپے کے اضافہ کے ساتھ دو سو پچھتر ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔

یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی انشورنس انڈسٹری کو عالمی کمپنیوں کی سطح پر لانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ سی پیک سمیت مختلف چیلنجز کا بہتر انداز میں سامنا کیا جا سکے، بچت کرنے والوں کی تعداد میں بھی چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کی بچت کا حجم 240ارب تک جا پہنچا ہے۔

Comments

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.