لینوو نے ہیلیو پی 22 کے ساتھ مڈرینج فون ”کے 6 انجوائے “کا اعلان کر دیا

لینوو نے 2016ء میں ”کے6“ فیملی کو متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے اب اس سیریز میں ایک نئے فون ”کے 6 انجوائے“ کا اضافہ کیا ہے۔
اس فون کا ڈیزائن لینوو کے زیڈ 5  ایس فون سے ملتا جلتا ہے۔تاہم کے 6 انجوائے کی قیمت کافی مناسب ہے۔اس فون کے فرنٹ  پر 6.22 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی  ہے، جس کی ریزولوشن  720×1520 پکسل ہے۔ڈسپلے میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کے رئیر پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل ریگولر، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلو پی 22 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
لینوو کے 6 انجوائے نیلے اور سیاہ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 1398 یوان یا 185 ڈالر ہے۔ فون کی پہلی فلیش سیل کا آغاز کل ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.