’جوانی پھر نہیں آنی 2‘نے پاکستانی سینماء کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا
ہمایوں سعید اورفہد مصطفی کی کامیاب ترین فلم’جوانی پھر نہیں آنی 2‘نے پاکستانی سینماء کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، ماورا حسین اور ثروت گیلانی جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ نے ریلیز کے پہلے روز سے ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، فلم نے گزشتہ برس پاکستان میں 51 کروڑ اور بیرون ملک 17 کروڑ کماکر مجموعی طور پر 68 کروڑ کا کھڑکی توڑ بزنس کیاتھا۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کو مقامی سینماؤں میں دوبارہ ریلیز کیاگیا اورشائقین نے ایک بار پھر رومینٹک اورمزاح سے بھرپور فلم دیکھنے کیلئے سینما کا رخ کیا۔ دوبارہ ریلیز کے بعد فلم مجموعی طور پر 70 کروڑکا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر فلم کا اب تک کا بزنس شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.