قطر میں سالانہ عالمی پتنگ میلہ

قطر کے دار الحکومت دوحا میں تیسرے سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ 4 روزہ اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی۔

مقامی پارک میں منعقد ہونے والے میلے میں سیکڑوں منفر انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دیں۔

دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افرادنے یہاں کا رخ کیا اور حسین نظارے کا لطف اْٹھایا۔

میلے کے دوران مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.