پاکستانی نژاد اداکار کمیل ننجیانی سائنس فکشن فلم میں انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھائینگے
آسکر نامزد پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی یوں تو امریکہ میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کئی پروگرامات کی میزبانی کے ساتھ متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔ اطلاعات ہیں کہ کمیل ننجیانی جلد ہی مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز ہونیوالی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھاتے نظر آئینگے۔41 سالہ کمیل ننجیانی کو انجلینا جولی کی آنیوالی فلم ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کئے جانے سے متعلق اداکار اور فلم اسٹوڈیو کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔مارول اسٹوڈیو نے فوری طور پر کمیل ننجیانی کو ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔’دی اٹرنلز‘ کی کہانی 1976 میں شائع ہونیوالے کامک ناول سے لی گئی ہے، اس فلم کی ہدایات چلوئے زاؤ دیں گی۔فلم میں انجلینا جولی ’سیرسی‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو انسانوں کی آبادی اور اس دنیا سے دور جانے سے نہیں گھبراتیں۔ایڈونچر سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’دی اٹرنلز‘ کی شوٹنگ جلد شروع کی جائیگی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم آئندہ کچھ ہفتوں میں کمیل ننجیانی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے تصدیق کرے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.