آئیسپو شنگھائی5تا7جولائی،کموڈٹی ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ فیئر 12تا18جون چین میں منعقد ہو گا
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جون میں چین میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء کموڈٹی ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ فیئر 12تا18جون منعقد ہو گا جس میں ٹیکسٹائل فیبرک اینڈ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل/بیڈ لاہنن، بیڈ شیٹس اور کورز، منرلز، میڈیکل ڈیوائسز اینڈ فارما سیوتیکل اپرانوسیز، جیولری، بلڈنگ میٹریل، سافٹ ویئر، ہنڈی کرافٹس، ٹور ازم، سپورٹس گڈز، سرجیکل اینڈ ڈینٹل انسٹرومنٹس ، کارپٹس اور قالین ، لیدر گارمنٹس اینڈ لیدر گڈذ، فٹ وئیر ، چاول، سٹیشنری ویئر، ہربل کاسمیٹکس ،انجینئرنگ اور آٹو پارٹس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ19اپریل مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ’’ آئیسپو شنگھائی ‘‘ 5تا7جولائی منعقد ہو گی جس میں سپورٹس پروڈکٹس بشمول آؤٹ ڈور ٹریولنگ، پیڈنگ اینڈ واٹر سپورٹس، فٹنس ، سپورٹ سٹائل، ایکشن سپورٹس ، فیبرکس اینڈ فائبرز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔اس نمائش کے لئے پہلے ہی درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.