’ہمسائے ماں جائے‘ بشریٰ انصاری کے اپنی 2 بہنوں کے ساتھ مل کرپاک بھارت امن کیلئے بنائے گئے گانے نے دھوم مچادی

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی اداکارہ بہن اسماءعباس اور اپنی شاعرہ بہن نیلم احمد بشیر کے ساتھ مل کر پاک بھارت امن کیلئے ایک گانا بنایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

نیلم احمد بشیر کے لکھے گئے گانے ’ ہمسائے ماں جائے‘ میں بشریٰ انصاری اور اسماءعباس نے اداکاری کی ہے۔ یہ گانا پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں بنایا گیا ہے ۔ تینوں بہنوں نے مل کر اس گانے کے ذریعے امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ بشریٰ انصاری کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والا یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور لاکھوں بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.