مصنوعات کی مرمت کیلئے ہائر کمپلینٹ ریزولیشن وین سروس کی سہولت مہیا کردی گئی

ملٹی نیشنل کمپنی ہائر نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ہائر کمپلینٹ ریزولیشن وین سروس کا آغاز کردیاہے جو ہائر صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے گھر گھرجاکر ہائر کی مصنوعات کی مرمت اور سروس کا فریضہ سرانجام دیگی ۔

اس حوالے سے کمپنی کے کارپردازان کا کہناہے کہ ہماری لئے اپنے کارفرماﺅں اور ان کے وقت کی بہت اہمیت ہے ، ہائر اپنے صارفین کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ،ہائرکے صارفین کیلئے شروع کی گئی ہائر ریزولیشن وین سروس صارفین کو گھر کی دہلیز پر مفت خدمات فراہم کرے گی،سروس وین ایک منی سٹورکی طرز پر بنائی گئی ہے جس میں تمام ضروری آلات اور سازو سامان موجودہے جس کے ذریعے سے صارفین کی شکایات اور مسائل کو حل کیا جاسکتاہے ، اگر سروس وین کے ذریعے سے صارف کا مسئلہ حل نہ ہواتو مصنوعات کو گاڑی میں لوڈ کر قریبی ورکشا پ تک لے جانے کا انتظام بھی موجود ہے جہاں کم سے سے کم وقت میں مصنوعات کی خرابی دور کرکے صارفین کے گھر تک واپس پہنچایا جا سکے گا ،پہلے فیز میں یہ سروس میٹروپولیٹن سٹیز کراچی اور لاہور میں مہیا کی گئی ہے ۔

کمپنی کے مطابق اب صارفین کو اپنی مصنوعات میں معمولی خرابی پڑنے پر ورکشاپ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ صرف فون اٹھا کر رابطہ کرنا ہوگا ، ا س سروس کا بنیادی مقصد ہائر کے صارفین کے صارفین کیلئے آسانی پیدا کرنا اور کمپنی پر ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.