تاجربرادری نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کردی

 تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، اپوزیشن جماعتیں فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کریں۔

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتیں ضروری ہیں اور ملک بھر کے تاجر ان کی مدت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو سنگین خطرات درپیش ہیں اس لئے اہم معاملات پر سیاست نہ کی جائے، اس اہم مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کی ہچکچاہٹ ملکی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دے گی۔

شاہد رشید بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جن سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی تھی وہ اب اپنے معمولی مفادات کے لئے مخالفت کر رہی ہیں۔

ملک بھر میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ اور امن کے یقینی ہونے تک فوجی عدالتوں کی موجودگی ضروری ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.