چین کی معروف کمپنی ہواوے کی جانب سے پاکستان میں نگرانی کے نظام کیلئے سی سی ٹی وی کے کیبنٹ میں نصب وائی فائی
چین کی معروف کمپنی ہواوے کی جانب سے پاکستان میں نگرانی کے نظام کیلئے سی سی ٹی وی کے کیبنٹ میں نصب وائی فائی مواصلاتی کارڈ نصب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں پراجیکٹ کے سٹاف کو علم ہونے پر اسے ہٹا لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے بتایا ہے کہ انہوں نے کمپنی کو 2017ءمیں ہی اسے ممکنہ غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر ہٹانے کیلئے کہا تھا جبکہ چینی حکام نے اس سے قبل ان کارڈز کے بارے میں اپنی بولی لگانے والی دستاویز میں کیا تھا تاہم اس منصوبے سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ذکر مبہم انداز میں کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.