کرس ہیمسورتھ نے ’’جیمز بانڈ‘‘ کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
ہالی وڈ اداکار کرس ہیمسورتھ نے ’’جیمز بانڈ‘‘ کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرس ہیمسورتھ نے بیلنس میگزین کو انٹرویو کے دوران ’’جیمز بانڈ‘‘ کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں فلم ’’رش‘‘ کی عکس بندی کر رہا تھا تو مجھے جیمز بانڈ کا کردار اداکرنیکا مشورہ دیا گیا، تاہم اگر مجھے کبھی اس کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گا۔یاد رہے کہ جیمز بانڈ ایک فکشنل جاسوس کا کردار ہے جسے 2012 ء سے ڈینیئل کریگ نبھا رہے ہیں،اور اب اس سلسلے کی 25 ویں فلم بنائی جائے گی جو 8 اپریل2020 ء کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.