جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سنہری یادوں کے ساتھ وطن واپس روانہ
پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اپنی دو سال کی مدت پوری کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن کوبلر کو پاکستان میں خوب شہرت ملی اور انہوں نے پاکستانی ثقافت کی تعریف اور اسے اجاگر کرنے میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی جبکہ وہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ اکثر مقامات پر گھل مل جایا کرتے تھے اور ان کی عوام میں بھی بے پنا ہ مقبولیت تھی ۔مارٹن کوبلر نے وطن واپسی سے قبل پیغام ریکارڈ کروایا اور اس کیلئے انہوں نے خصوصی طور پر شیروانی بنوائی اور اپنے پیغام میں وہ پہنے ہوئے دکھائی دیئے ۔مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بہت زیادہ اداس دل کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہاہوں ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.