لکی سیمنٹ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ حاصل کرلیا

لکی سیمنٹ نے سیمنٹ سیکٹر کی کیٹگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسید نعمان حسن نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 34 ویں سالانہ ایکسلنس ایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ وصول کیا۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایم اے پی) کی جانب سے اس ایوارڈ کا آغاز 1982ء میں کیا گیا تھا، جو ترقی اور انتظامی امور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ لکی سیمنٹ فیملی کیلئے شاندار کامیابی ہے جو سیمنٹ انڈسٹری میں لکی سیمنٹ کے مارکیٹ لیڈر ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.