سوزوکی نے آلٹو کے نئے ماڈل کی بکنگ شروع کر دی ،تصویر اور قیمت بھی سامنے آ گئی
آٹو انڈسٹری میں یہ رپورٹس چل رہی ہیں کہ سوزوکی پاکستان آٹو شو 2019میں اپنی نئی گاڑی متعارف کروانے جارہاہے ، جس کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹومیوٹیو پارٹس اینڈ ایسریز مینوفیکچرز کی جانب سے کیا جارہاہے۔
پاک ویلز کے مطابق اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کمپنی سوزوکی آلٹو کے مختلف ویرینٹس متعارف کروانے جارہی ہے ،سوزوکی پاکستان کی جانب سے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ہر کسی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی 2019 ایکسپو میں آئیں اور 2019 کے سب بڑے شاہکار کی تقریب رونمائی دیکھیں ۔
پاک ویلز کا کہناہے کہ ابتدائی طورپر سوزوکی 660 کے تمام ویرنٹس کی بکنگ کارپورٹ کلائنٹس کیلئے شروع کی گئی ہے ، سوزوکی کے ڈیلرز نصیر آٹوز نے کہاہے کہ کارپوریٹ بکنگ کیلئے پانچ لاکھ روپے ایڈوانس لیا جارہاہے تاہم گاڑیوں کی ڈلیوری لانچنگ کے بعد شروع ہو گی ۔ گاڑی کی قیمت 8 لاکھ سے 12 لاکھ کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔
سوزوکی نے 660 سی سی آلٹو کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی ہے تاہم سوزوکی نے اپنی شاہکار گاڑی مہران کو آخر کار 30 سال کے طویل عرصہ کے بعد بند کرنے کا اعلان کر دیاتھا اور اس کی جگہ پر ہی آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروایا جارہاہے ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.