توانائی محکموں میں شفافیت لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، تاجر برادری
چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اسلام آباد کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں کرپشن اور بد انتظامی کا ملبہ عوام پر ڈالنے کے بجائے اس میں شفافیت اور اصلاحات لائی جائیں تاکہ اخراجات کم ہوں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کے نقصانات روزانہ ایک ارب سے بڑھ کر دو ارب تک جا پہنچے ہیں جبکہ گیس کے شعبہ کے نقصانات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے مزید نظر انداز نہ کیا جائے۔
شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چھبیس فیصد چوری اور ضائع ہو رہا ہے جبکہ پچاس ارب کی گیس کی چوری اس کے علاوہ ہے۔
جس نے گردشی قرضہ کوڈیڑھ کھرب روپے تک پہنچا دیا ہے،اپریل کے پہلے ہفتے میں پٹرول، بجلی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ لاد دیا گیا ہے ، جسے اٹھانے کی ان میں سکت نہیں ہے،اس سے صنعت زراعت اور برامدات بری متاثر ہوں گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.