چوہدری اسلم شہید کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چوہدری دی مرٹائر‘‘کا پوسٹر جاری

 پولیس کے لیے خدمات سر انجام دینے والے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’’چوہدری دی مرٹائر‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ فلم اگلے سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جوکہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔اْن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اْن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اْن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اْن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان اور اصفر مانی، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ہدایت کار عظیم سجادکا کہنا ہے کہ فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ بنانے کا مقصد شہید چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، فلم میں اداکار ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤ انوار جب کہ شمعون عباسی شہید چوہدری اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ہدایتکار نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی 90 فیصد شوٹنگ کراچی میں کی جارہی ہے اور 10 فیصد ایبٹ آباد میں کی جائے گی۔یہ فلم اگلے سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.