اداکارو گلوکارآغا علی نے گانا ’’میں ہارا‘‘ ریلیز کردیا

معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے گانا ’میں ہارا‘ ریلیز کردیا ہے۔

آغا علی نے کچھ  روز قبل  گانا ’میں ہارا ‘ کا ٹیزر جاری کیا تھا جس کے  بعد اُن کے مداحوں کو مکمل گانے کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار تھا، آغاعلی نے مداحوں کا یہ انتطار ختم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر اپنی آواز میں گایا ہوا مکمل گانا ’میں ہارا‘ ریلیز کردیا ہے۔4 منٹ 44 سیکنڈ پر مشتمل گانا ’میں ہارا‘ کی ویڈیو پاکستان کے خوبصورت ترین مقام پر فلمائی گئی ہے جس میں آغا علی بھرپور انداز میں گانا گاتے ہوئے اپنی محبت کو یاد کر رہے ہیں، گانے میں آغا کو کار میں تنہا سفر کرتے دکھایا گیا ہے جوکہ آخر میں اپنی محبت کی کچھ  یادوں کو ہوا میں بکھیر دیتے ہیں۔ جذبات سے بھرے اس گانے کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے  جب کہ  احمد سہیل نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔گانے کا ٹیزر ریلیز کئے جانے کے بعد یہ کہا جارہا  تھا کہ آغا علی نے یہ گانا اداکارہ سارا خان سے علیحدگی کے بعد گایا اور گانے کی ویڈیو کے آخر میں نظر آنے والی تصویر بھی اداکارہ ہی کی ہے لیکن  آغا علی نے ایک ویڈیو کے ذریعے سارا خان سے متعلق ان باتوں کو مسترد کردیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.