فلم ’چھا جا رے‘ میں 25 سے زائد فنکار اداکاری کا جادو جگائیں گے

جاوید شیخ اور لیجنڈ اداکار ندیم بیگ کی آنیوالی فلم ’چھا جا رے‘ کو منفرد بنانے کیلئے 25 سے زائد فنکار بھی اداکاری کا جادو جگائیں گے۔کھیل اور تعلیم کے موضوع پر بننے والی فلم ’ چھا جا رے‘ کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا جس کی ابھی کراچی میں باقاعدہ طور پر شوٹنگ جاری ہے، تعلیم اور کھیل جیسے موضوع پر مبنی فلم کی منفرد بات یہ ہے کہ اس فلم میں انڈسٹری کے دو لیجنڈ اداکار جاوید شیخ اور ندیم بیگ کے ساتھ علیشا راضی اور مدیحہ حسن زیدی بھی شامل ہیں۔جبران بشیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھا جا رے‘ کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ سکول کو مسمار ہونے سے بچاتے ہیں جبکہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔فلم کی تشہیر کیلئے فلمائے جانیوالے آئٹم سانگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں میرا، متھیرا، شہروز، بہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ثناء اکرم، ریمبو، صاحبہ اور ناصر خان جان سمیت 25 سے زائد فنکار نظر آئینگے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.