گیم آف تھرونز کی اداکارہ کی ایوارڈ شو کے دوران اچانک شادی

 امریکا میں ہونے والے میوزیکل ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب کے دوران امریکی گلوکار جوئی جانس نے اداکارہ اور گیم آف تھرونز کی کردار (سنسا اسٹارک) صوفی ٹرنر کو اپنا شریکِ حیات بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں بل بورڈمیوزک ایوارڈ 2019 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

امریکی گلوکار کارڈی بی نے 16 ایوارڈز جیت کر میلہ اپنے نام کیا جبکہ ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ گلوکاروں اور ادارکاں کی آمد نے چار چاند لگائے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء گلوکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئی جانس اور صوفی ٹرنر نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔ گیم آف تھرونز کی 23 سالہ اداکارہ نے اسٹیج پر آنے کے بعد اچانک اعلان کیا، شرکاء اداکارہ کا سرپرائز اعلان سُن کر دنگ رہ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ جونس اور صوفی گزشتہ کئی برس سے دوست ہیں اور اُن کے بارے میں گزشتہ سال سے یہ قیاس آرئیاں سامنے آرہی تھیں کہ وہ جلد آپس میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے اعلان کے بعد دونوں نے رسمی طور پر ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی اور مذہبی رسم بھی ادا کی گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.