دریائے نیل پر دنیا کے سب سے چوڑے پُل کا افتتاح
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دریائے نیل پر بننے والے دنیا کے سب سے چوڑے پُل کا افتتاح کر دیا گیا، جس کا نام ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تین برس کے عرصے میں 4000 مصریوں کے مسلسل کام سے بنایا جانے والا یہ پل شمالی قاہرہ کے مرکزی علاقی کے قریب ہے۔
دریائے نیل کے پُل کی تعمیر کا 100 فیصد کام مصریوں نے انجام دیا ہے۔

پُل کی تعمیر سے دریا کے کنارے ہوٹلوں کا کاروبار بڑھے گا اور قاہرہ شہر میں ٹریفک اژدہام بھی کم ہو گا کیونکہ اس نے بحرِ احمر سے بحیرہ روم کے ساحل کو جوڑنے والی شاہراہ کو مربوط کردیا ہے۔
عرض میں 68.3 میٹر چوڑا یہ پل دو رویہ ہے، جس پر بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن ہو سکے گی کیونکہ اس مقصد کے لیے 6 ٹریفک لینز بنائی گئی ہیں۔
گاڑیوں کے علاوہ پل پر پیدل آنے جانے والوں کے لیے شیشے کی گزرگاہ کی صورت میں سہولت بھی موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.