سمگل شدہ گاڑیوں کیلئے بھی ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم کے بعد اسمگل شدہ گاڑیوں کو بھی ایمنسٹی اسکیم میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل وزیراعظم عمران  کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شریک عہدیدار نے بتایا وزیر مال نے ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ سابق قبائلی اضلاع میں لاکھوں اسمگل شدہ نان کسٹمزپیڈ گاڑیوں کی طرف توجہ دلائی تو وزیر اعظم نے بتایا حکومت نے ان گاڑیوں کیلئے بھی ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک ایک اور عہدیدار کے مطابق عوامی ردعمل کے باعث ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.