فیس بک نے لائیو سٹریمنگ کی نئی پالیسی متعارف کرادی، یہ کام کرتے ہی لائیو ویڈیو کا آپشن ختم ہوجائے گا
سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد فیس بک نے لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت تشدد پر مبنی واقعات کی لائیو سٹریمنگ کرنے والے صارفین سے ہمیشہ کیلئے یہ سہولت چھین لی جائے گی۔
فیس بک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد ان کی طرف سے لائیو ویڈیو کے حوالے سے ون سٹرائیک پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت لائیو سٹریمنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو فوری طور پر اس سہولت سے محروم کردیا جائے گا۔ پہلی بار عدم تشدد کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو 30 روز تک کیلئے اس پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فیس بک کی خاتون نائب صدر گائی روزین نے اپنے بیان میں کہا کہ فیس بک پر متعارف کرائے جانے والے کمیونٹی سٹینڈرڈز لوگوں کی حفاظت کیلئے ہیں۔ہماری اس پالیسی کا مقصد لائیو ویڈیو کے آپشن کا منفی استعمال روکنا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.