مسلسل دو سہ ماہیوں میں جاپان کی مجموعی ملکی پیداوار میں 2.1 فیصد اضافہ

جاپان کی مجموعی ملکی پیداوار جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی افزائش سالانہ اعتبار سے 2.1 فیصد رہی ہے۔ جی ڈی پی میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے۔

جاپان کے کابینہ دفتر کے حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں برآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، اس کی وجہ چین میں اقتصادی سست روی کے باعث الیکٹرونک پرزہ جات کی طلب میں ہونے والی کمی ہے تاہم درآمدات کی صورتحال اس سے کہیں زیادہ خراب تھی۔

گزشتہ موسم خزاں سے خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے ان میں 4.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جی ڈی پی میں افزائش کی وجہ برآمدات کی نسبت درآمدات میں ہونے والی خاطر خواہ کمی ہے۔ کمپنیوں میں سرمایہ کاری 0.3 فیصد تک کم ہوئی کیونکہ برآمدات اور پیداوار سست ہونے سے مصنوعات سازوں نے سرمایہ کاری کے منصوبے ملتوی کر دیے۔صارف اخراجات میں بھی 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ چند اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور صارفین میں کفایت شعاری کا رجحان ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.